پی ایچ اے کے غیر حاضر ملازمین کی سر پرستی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی سیًً گریز نہیں کیا جائیگا، ایس اے حمید

جمعہ 26 اکتوبر 2018 00:04

گوجرانوالہ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2018ء) چیئر مین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ایچ اے کے نااہل اور غیر حاضر ملازمین کی سر پرستی کرنے والوں اور سرکاری ادارے کے خلاف شر پسندی پھیلانے والے مخصوص عناصر کے خلاف قانونی کارروائی سے قطعاًً گریز نہیں کیا جائیگا۔ہڑتال کے نام پر کار سرکار میںمداخلت کرنے اور حکومت کے خلاف اکسانے میں ملوث اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق سلمان،محمد زاہد ، ولید ہاشمی، عابد بھنڈر یونین صدر کے خلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے انہی افراد کے خلاف شہری عتیق الرحمان ڈار کی طر ف سے ایل سی ڈیز چوری کرنے اور پانچ لاکھ روپے رشوت طلب کرنے کی درخواست موصول ہونے پر تھانہ ماڈل ٹائون نے ایف آئی آر درج کر لی ہے جبکہ کمشنر گوجرانوالہ نے پی ایچ اے ملازمین کو ہڑ تال پر اکسانے کے الزام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ولید ہاشمی اور طاہر سلمان کو معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے پہلے چیئرمین پی ایچ اے نے کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس احد ڈوگر، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جہانگیر شہزاد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ارشد چٹھہ کی عبوری ضمانتوں کو غیر حاضری کی بناء پر خارج کروا دیا تھا۔پودوں ، پھولوں ، بیجوں اور کھادوں کے بوگس بلز کے ذریعے کروڑوں کی کرپشن کرنے والا انکا ساتھی ڈی جی پی ایچ اے طارق کریم کھوکھر پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے جبکہ مذکورہ تینوں افراد مفرور ہیں جنہیں مشتاق احمد سپیشل جج اینٹی کرپشن نے تین مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :