Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب عوامی امنگوں کا عکاس ہے،رانا نعیم الرحمن خاں

جمعہ 26 اکتوبر 2018 00:04

گوجرانوالہ۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے سابق صدر رانا نعیم الرحمن خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب عوامی امنگوں کا عکاس ہے، ملک کو مقروض کر کے غربت اور نا انصافی کے تحفے دینے والی جماعتیں بری طرح بے نقاب ہو چکی ہیں، معاشی میدان میں کرپشن کر کے 35 سال سے پھیلائے جانے والی گندگی کی صفائی کے لیے ایک عرصہ درکار ہے، خوش آئند امر یہ ہے کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ملک لوٹنے والوں کو دو ٹوک پیغام دیا ہے، تھوڑا مشکل وقت بیت جائے اور قانون آئین کی عملداری سے ایسا معاشرہ وجود میں آئے گا جس میں میرٹ کو بالادستی حاصل ہو گی، حکومتی اقدامات سے نہ صرف اندرون ملک سرمایہ کاروں میں اعتماد آئے گا بلکہ غیر ملکی سرمایہ کار بھی ساز گار ماحول پا کر پاکستان آئیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکریٹریٹ پی ٹی آئی سوئی گیس روڈ پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جہان زیب خاں منج، مہر شہباز علی، ڈاکٹر زاہد امین، عابد حفیظ، عمران بیگ، ملک رمضان، رانا ریاض، رانا معاذ، سیٹھ ارشد رحمانی ، مہر ظہیر و دیگر موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات