منشا بم کی اہلیہ کے عدالت میں اہم انکشافات

پنجاب پولیس ہمارے گھر کی الماریاں توڑ کر 175تولے سونا لے گئی، میرے شوہر کے خلاف مقدمات حمزہ شہباز کی نگرانی میں بنائے گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 26 اکتوبر 2018 12:21

منشا بم کی اہلیہ کے عدالت میں اہم انکشافات
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اکتوبر 2018ء) : منشاء بم کی اہلیہ رقیہ بی بی نے انصاف کے حصول کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔منشا بم کی اہلیہ نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب پولیس سے خطرہ ہے از خود نوٹس لیا جائے۔اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب پولیس گھر کی الماریاں توڑ کر 175تولے سنا لے گئی۔اس لیے ہمیں انصاف دیا جائے۔

خیال رہے گذشتہ روز منشاء بم کی اہلیہ رقیہ بی بی نے انصاف کے حصول کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا،منشء بم کی اہلیہ نے جان و مال کی حفاظت اور پنجاب پولیس کے ناروا سلوک کیخلاف درخواست انسانی حقوق سیل میں جمع کرا دی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب پولیس نے میرے اہل خانہ کے ساتھ غیر قانونی سلوک کیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ سے رجوع کرنے اور از خود نوٹس لینے کے مطالبے کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

آئین پاکستان میں جان و مال اور عزت کے تحفظ کا حق دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے متعدد عدالتی فیصلوں میں انتظامی حکام کو شفاف اور انصاف کے تحت امور کی انجام دہی کی مثالیں موجود ہیں۔سپریم کورٹ پولیس کے ناروا سلوک اور چھینے گئے سامان کی واپسی کیلئے از خود نوٹس لے،سپریم کورٹ انصاف کے تقاضے کو مد نظر رکھتے ہوئے میرے اور میرے اہل خانہ کے تحفظ کا حکم دیتے ہو? پولیس کی طرف سے لیے گئے سونا اور دیگر چیزیں واپس کرنے کا حکم دے۔

اور چادر اور چار دیواری کو پامال کرنے پر پنجاب پولیس کے خلاف کاروائی کی جائی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انکے شوہر کے خلاف مقدمات حمزہ شہباز کی نگرانی میں بنائے گئے ہیں۔واضح رہے :منشا بم کے گھر پر چھاپے کے دوران لاکھوں روپے نقدی و اسلحہ بر آمد ہوا تھا۔۔ایس پی معاذ ظفر کا کہنا ہے کہ منشا بم نہ صرف قبضہ مافیا تھا بلکہ جرائم پیشہ بھی تھا۔ منشا بم نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے کرائے پر دی اور 10سال کے دوران 60 کروڑ کمائے۔ایس پی معاذ ظفر کا کہنا ہے کہ منشا بم کی بینک کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔