گورنر سندھ کو سیاست بارے ابھی کچھ پتا نہیں، مراد علی شاہ

گورنرکو زرداری اور فضل الرحمن تک پہنچنے میں بہت وقت لگےگا،چیف جسٹس جب بلائیں گے حاضر ہوجاؤں گا، سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی کو وقت پر تمام معلومات فراہم کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کی شاہ عبداللطیف کے مزارپرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 اکتوبر 2018 16:54

گورنر سندھ کو سیاست بارے ابھی کچھ پتا نہیں، مراد علی شاہ
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اکتوبر 2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنر کو سیاست بارے ابھی کچھ پتا نہیں، گورنر کو زرداری اور فضل الرحمن تک پہنچنے میں بہت وقت لگے گا،چیف جسٹس جب بلائیں گے حاضر ہوجاؤں گا،سپیرم کورٹ کی جے آئی ٹی کو وقت پر تمام چیزیں فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے آج شاہ عبداللطیف کے مزارپرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتقام کی طرف نہیں جائیں تو اچھی بات ہے۔

ایک وفاقی وزیرنے کہا انہیں آئین کی پرواہ نہیں ہے۔ وزیرنےکہا انہیں 18ویں ترمیم کی بھی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کو سیاست سے متعلق ابھی کچھ نہیں پتا، وہ سیاست میں نئے آئے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ فضل الرحمن سینئر سیاستدان ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر کا آئینی رول ہے۔گورنر کو زرداری اور فضل الرحمن تک پہنچنے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری نے تھر کے معاملے پرتفصیلات لی ہیں۔

چیف جسٹس کو افسرن نے بتایا پورے پاکستان کی طرح تھرمیں بھی مشکلات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کیس میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنائی۔ تھرکے آراو پلانٹس نگران حکومت کے دورمیں بند ہوئے تھے۔ جےآئی ٹی سے مکمل تعاون کیا جومعلومات مانگی ہم نے دیں۔ چیف جسٹس سندھ حکومت کے تعاون سے مطمئن ہیں۔ اٹارنی جنرل کے بتانے پر چیف جسٹس نے اطمینان کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس جب بلائیں گے حاضر ہوجاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری چیف جسٹس سے کل ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوفی یونیورسٹی بنانے کیلئے زمین نہیں مل رہی۔ جوزمین مل رہی ہے وہ بہت مہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کےعوام کوصاف پانی فراہم کریں گے۔ پانی کی فراہمی کیلئے فنڈز قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنا اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی قولین ترجیح ہے۔