کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا ہوں، چوہدری نثار

اپوزیشن حکومت کو تھوڑا وقت دے، حکومت احتساب اور انتقام میں تفریق کرے، حالات کاتدارک نہ کیا گیا توملک عدم استحکام کی جانب بڑھے گا۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 اکتوبر 2018 16:18

کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا ہوں، چوہدری نثار
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اکتوبر 2018ء) سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا ہوں، حکومت احتساب اور انتقام میں تفریق کرے، حالات کاتدارک نہ کیا گیا توملک عدم استحکام کی جانب بڑھے گا۔انہوں نے آج ملک کی موجودہ پیچیدہ اور ہنگامہ آرائی والی صورتحال پرجاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا ہوں۔

ملک شدید سیاسی محاذ آرائی کی جانب بڑھ رہا ہے۔اپوزیشن کوچاہیے کہ حکومت کو تھوڑا وقت دے۔ انہوں نے کہا کہ آج سیاست گالم گلوچ اور الزام تراشی کا دوسرا نام بن گئی ہے۔ سچ اور جھوٹ میں تفریق ختم جبکہ ہر طرف جنگ وجدل کا سماں ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت احتساب اور انتقام میں تفریق کرے۔

(جاری ہے)

تدارک نہ کیا گیا توملک عدم استحکام کی جانب بڑھے گا۔

واضح رہے چوہدری نثارنے پارٹی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے آزاد حیثیت میں عام انتخابات 2018ء میں حصہ لیا تھا۔ چوہدری نثار نے عام انتخابات 2018ء میں چار نشستوں سےحصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔ چودھری نثار کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا۔

جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چوہدری نثار کامیاب قرار پائے۔ تاہم انہوں نے تاحال پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اُٹھایا اور نہ ہی اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیا۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ چوہدری نثارعملی سیاست میں حصہ لینے اور پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اُٹھانے اور ملکی سیاست میں کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔