اسلامک ریسرچ سینٹر بم دھماکہ کیس میں کالعدم القاعدہ کے علی رحمان عرف ٹونی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 29 اکتوبر 2018 20:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2018ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اسلامک ریسرچ سینٹر بم دھماکہ کیس میں کالعدم القاعدہ کے علی رحمان عرف ٹونی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ صفورہ میں سزائے موت پانے والے مجرم سعد عزیز کی اسلامک ریسرچ سینٹر بم دھماکہ کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

مجرم سعد عزیز عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے کالعدم القاعدہ کے علی رحمان عرف ٹونی کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے مفرور ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق مفرور دہشتگرد آئی آر سی بم دھماکے کا اہم ملزم ہے۔ ملزم تیسر ٹاون کرسٹل کالج اسکیم 33 کارہاشی ہے۔ ملزم سانحہ صفورا میں مفرور ہے۔ اکتوبر 2014 میں آئی آر سی پر بم دھماکہ کیا گیا۔ بم دھماکہ میں ایک سال بچی بتول جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔