سندھ سیکریٹریٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

جمعرات 1 نومبر 2018 19:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2018ء) سندھ سیکریٹریٹ کے پی ڈبلیو ڈی محکمے میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، آتشزدگی کے باعث دفتر میں رکھا کچھ ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی عمارت میں لگی ، واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، جہاں فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پایا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جس وقت دفتر میں آگ لگی، وہاں تالا لگا ہوا تھا، جس کے باعث کچھ دفتری امور کے کاغذات جل کر خاکستر ہوگئے، آگ بجھانے کے بعد دفتر کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔اس سے قبل رواں سال چوبیس فروری کو بھی سندھ سیکریٹریٹ کے چوتھی اور پانچویں منزل پر آگ لگی تھی، جس کے باعث اہم ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔آتشزدگی کے باعث پی ڈبلیو ڈی اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ متاثر ہوا تھا اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ آج بھی لگنے والی آگ نے پی ڈبلیو ڈی کے آفس کو متاثر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :