اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے افتخار ٹھاکر

جمعرات 1 نومبر 2018 20:03

اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے افتخار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2018ء)مور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے ،لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیںبکھیر کر جو خوشی حاصل ہوتی ہے اسے لفظوں میںبیان نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کے لئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہماری اس طرف توجہ ہی نہیں ہے ۔اسکرپٹ لکھنے والوںکو اس طرف توجہ دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کامیڈین اداکار ہونے پر فخرہے اور جب تک میری زندگی ہے لوگوںکے چہروںپر مسکراہٹیں بکھیرتا رہوں گا۔