گھر والے شادی کرتے ہیں نہ ہی عزت

فیصل آباد میں والدین کا ستایا نوجوان کھبے پر چڑھ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 2 نومبر 2018 12:15

گھر والے شادی کرتے ہیں نہ ہی عزت
فیصل آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02نومبر 2018ء) گھر والے شادی کرتے ہیں نہ ہی عزت۔ والدین کا ستایا نوجوان کھبے پر چڑھ گیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیماری اور اہل خانہ کے رویے سے دلبرداشتہ نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔شہریوں نے خود کشی کی کوشش ناکام بنا دی۔خود کشی کرنے والے نوجوان سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ منیر آباد گلی نمبر 9 کا رہائشی مرگی کا مریض رضوان گذشتہ روز اپنے محلے میں بجلی کے پو چڑھ گیا اور یہ کہتے ہوئے چھلانگ لگانے کی کوشش کہ وہ بیمار ہے اور اس وجہ سے گھر والے اس کی عزت نہیں کرتے۔

اور بیماری کا جواز بنا کر اس کی شادی بھی نہیں کرتے۔شہریوں نے نوجوان سے متعلق پولیس کو فوری طور پر اطلاع دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو سمجھایا اور کھمبے سے نیچے اتار لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نوجوان کو حراست میں کے کر کاروائی شروع کر دی۔تاہم نوجوان کا اپنی خودکشی کی وجہ بتاتے ہوئے یہی کہنا ہے کہ وہ ایک بیماری میں مبتلا ہے اور اسی بیماری کی وجہ سے اس کی گھر میں کوئی عزت نہیں ہے۔

اس نے گھر والوں کے رویے سے تنگ آ کر خودکشی کو فیصلہ کیا کیونکہ اس کے اہل خانہ اس کی شادی بھی کرنے پر رضامند نہیں تھے۔سوشل میڈیا پر خبر آنے کے بعد صارفین نے اس پر ملا جلا ردِ عمل دیا ہے کہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی فرد بیماری میں مبتلا ہو تو اس کا خیال رکھنا چاہئیے۔اگر اس کو گھر میں اہمیت نہیں دی جائے گی تو وہ احساس کمتری کا شکار ہو جائے گاب اور خود کشی جیسا قدم اٹھانے پرمجبور ہو جائے گا۔جب کہ بعض صارفین نے کہا کہ ایسے لوگوں کا ذہنی علاج ہونا چاہئیے اور والدین کو انہیں اپستال لے جانا چائیے اور باقاعدہ طور پر علاج کروانا چاہئیے تا کہ ان کی احساس کمتری دور ہو۔