افغانستان،داخلی حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک، ایک زخمی

اتوار 4 نومبر 2018 18:40

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2018ء) افغانستان میں مبینہ طور پر ایک داخلی حملے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔ نیٹو کے مطابق ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ حملہ آور افغان فورسز کا رکن تھا۔

(جاری ہے)

حملہ آور کو بعد ازاں ایک کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ فی الحال اس تازہ حملے کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے تاہم پچھلے دو ایسے حملوں میں طالبان ملوث رہے ہیں۔ یہ تین ہفتوں کے دوران اسی طرز کا تیسرا داخلی حملہ ہے۔ زخمی فوجی کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یہ واقعہ کابل میں پیش آیا۔