دھان کی فصل کی باقیات جلانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کاحکم

اتوار 4 نومبر 2018 18:50

خانیوال۔4 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنراشفاق احمد چوہدری نے حکومت پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ زراعت کے حکام کو سموگ کے پیش نظر دھان کی فصل کے مڈھوں کو آگ لگانے کے واقعات روکنے کے لئے سخت اقدامات اور آگ لگانے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرانے کے احکامات دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کے افسران کسانوں میں سموگ اور مڈھوں کو آگ لگانے کے نقصانات بارے بھر پور آگاہی مہم چلائیں اور انہیں بتایا جائے کہ دھان کے مڈھوں کو زمین میں ملاکر اسکی ذرخیزی کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔

ڈپٹی کمشنراشفاق احمد چوہدری نے کسانوں اور کاشتکاروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں تعاون کریں کیونکہ سموگ کی وجہ سے انسانی زندگیوں پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :