وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہیڈ مرالہ ہائیڈور پاور پراجیکٹ کے افتتاح کے بعدپلانٹ کا دور

پیر 5 نومبر 2018 18:52

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہیڈ مرالہ ہائیڈور پاور پراجیکٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہیڈ مرالہ ہائیڈور پاور پراجیکٹ کے افتتاح کے بعدپلانٹ کا دور کیا اور پلانٹ کے مختلف شعبے دیکھے۔وزیراعلیٰ نے پلانٹ پر نصب کی گئی ٹربائن کامعائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ مرکزی کنٹرول روم بھی گئے اور وہاں پر بجلی کی پیداوار کے نظام کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے تحریک انصاف سیالکوٹ کے رہنماؤں ،اراکین اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرز اورکارکنوں سے بھی ملاقات کی۔

تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ کو سوونیئر پیش کیا اورکہا کہ عثمان بزدارپنجاب کے پہلے حقیقی عوامی وزیراعلیٰ ہیں اورہم سیالکوٹ آمد پران کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔جس طرح سردار عثمان بزدارعوام کے مسائل حل کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے،یہ آئندہ بھی سیالکوٹ آئیںگے اور ہم ان کا بھر پور خیر مقدم کریں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عثمان ڈار نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور ، سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ سپیشل اکنامک زونز کے قیام کا اعلان کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔

سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔ انشاء اللہ سیالکوٹ کی برآمدات جو کہ 2ارب ڈالر ہے اسے 5ارب ڈالر تک لے کر جائیںگے۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔