بھگت پورہ میں 6 سالہ بچی کرنٹ لگنے ہلاک

منگل 6 نومبر 2018 14:22

بھگت پورہ میں 6 سالہ بچی کرنٹ لگنے ہلاک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2018ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ بھگت پورہ میں 6 سالہ بچی کرنٹ لگنے ہلاک ہو گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محنت کش آمین کی بیٹی اریبہ چھت پر کھیل رہی تھی کہ اوپر سے گزرنے والی تاروں کو ہاتھ چھو گیا،کرنٹ کے باعث بری طرح جھلس گئی جسے تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔پولیس نے لاش کو مردہ خانے جمع کروا دی۔

متعلقہ عنوان :