سینیٹر رحمان ملک کا پاکستانی بینکوں سے اہم ڈیٹا چوری ہونے کا نوٹس

ْ وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور سٹیٹ بینک کو دس روز میں کمیٹی کو رپورٹ جمع کرآنے کی ہدایت

منگل 6 نومبر 2018 21:56

سینیٹر رحمان ملک کا پاکستانی بینکوں سے اہم ڈیٹا چوری ہونے کا نوٹس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2018ء) چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے پاکستانی بینکوں سے اہم ڈیٹا چوری ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کو دس دنوں کے اندر کمیٹی کو رپورٹ جمع کرآنے کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ وزارت داخلہ ایف آئی اے کے ذریعے انویسٹیگیشن کرے کہ بینکوں کا اہم ڈیٹا کیسے ہیک ہوا۔

(جاری ہے)

یہ انتہائی قابل تشویش ہے کہ بینکوں میں لاکھوں پاکستانیوں کا ذاتی ڈیٹا چوری ہوا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بینک کسٹمرز کی پیسوں اور ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ بینک اہم معلومات اور ڈیٹا محفوظ کرنے میں کیسے ناکام رہے، تفتیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کیا پاکستانی بینک ڈیٹا محفوظ کرنے کیلئے جدید سائبر سیکورٹی اور فائیر والز استعمال نہیں کر رہے ہیں۔پریشان کن امر ہے کہ پاکستانی بینکوں کا سیکورٹی نظام اتنا کمزور ہے۔ خبر پریشان کن اور تشویشناک ہے، ایف آئی اے فوری کاروائی کرے ۔۔۔طارق ورک