چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کی عیادت کی

جسٹس انوارالحق نے جسٹس میاں ثاقب نثار کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا

جمعہ نومبر 16:24

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کی عیادت کی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد انوارالحق نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی عیادت کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی گزشتہ دنوں اسلام آباد میں انجیو گرافی کی گئی تھی اور ڈاکٹروں نے انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار جمعرات کے روز بذریعہ موٹر وے اسلام آباد سے لاہو ر پہنچے تھے۔