پیپلز پارٹی علامہ اقبال ؒکے فکر و فلسفہ کی امین ہے‘ بلاول بھٹو زرداری

شہید بھٹو کی جانب سے اسلامی سربراہ کانفرنس شاعر مشرق کے خواب کو پورا کرنیکی کوشش تھی‘ یوم اقبالؒ پر پیغام

جمعہ 9 نومبر 2018 16:50

پیپلز پارٹی علامہ اقبال ؒکے فکر و فلسفہ کی امین ہے‘ بلاول بھٹو زرداری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال ؒکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا پیغام پاکستانی قوم سمیت پوری امت کے لئے مشعل راہ ہے۔

(جاری ہے)

یوم اقبال ؒ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی علامہ اقبال ؒکے فکر و فلسفہ کی امین ہے۔ شہید بھٹو کی جانب سے اسلامی سربراہ کانفرنس شاعر مشرق کے خواب کو پورا کرنے کی کوشش تھی۔