شمالی وزیرستان ،ْدھماکے کے نتیجے میں میں ایک شخص جاں بحق ،ْ 4افراد زخمی

جمعہ 9 نومبر 2018 18:05

شمالی وزیرستان ،ْدھماکے کے نتیجے میں میں ایک شخص جاں بحق ،ْ 4افراد زخمی
شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) شمالی وزیرستان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی عیدک گائوں میں بم دھماکا ہوا، بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جس کے پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کی زد میں آکر ایک شخص جان سے گیا جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو میران شاہ اور بنوں کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات بھی شروع ہو گئی ہیں۔