خادم رضوی اور مولانافضل الرحمان کی بیان بازی کیخلاف غداری کی کارروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعہ 9 نومبر 2018 19:36

خادم رضوی اور مولانافضل الرحمان کی بیان بازی کیخلاف غداری کی کارروائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) عدالتی فیصلے کے رد عمل پر سڑکوں کی بندش اور تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی اور مولانافضل الرحمان کی بیان بازی کیخلاف غداری کی کارروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی شہری شبیراللہ کی درخواست پر 12نومبر کوسماعت کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ میں ایڈووکیٹ سیدمحمداعلیٰ کی وساطت سے دائردرخواست میں پنجاب حکومت،ہوم سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے خادم رضوی کے ایماء پر سڑکیں زبردستی بند کرکے شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ مولانا خادم حسین رضوی اور مولانافضل الرحمان نے ریاست مخالف تقاریرکیں۔ عدلیہ کے فیصلے کوجواز بنا کر 3 روز تک سڑکوں کی بندش کرکے آئین کومعطل کرنے کی کوشش کی گئی۔ سڑکوں کی بندش سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثرہوئے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے ۔عدالت خادم حسین رضوی،مولانافضل الرحمان کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرنے اور شہریوں کی املاک کوہونیوالے نقصان کے حوالے پالیسی وضع کرنیکا حکم دے۔