ریسکیوملازمین کے بچوں کیلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد
بچے ریسکیو 1122 کا سیفٹی ایمبیسی ڈربنیںگے ،ڈی جی ریسکیوڈاکٹر رضوان نصیر
ہفتہ 10 نومبر 2018 22:03
(جاری ہے)
ڈاکٹر رضوان نصیر نے ہیڈ آف سکو ل سیفٹی پروگرام مس رقیہ بانو جاوید اور انکی پوری ٹیم کو ریسکیو سٹاف کے بچوں کیلئے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے بچوں سے اس بات کا عہد لیا کہ وہ اپنے والدین کوٹریفک قوانین کی پابندی کی ترغیب دیںتاکہ بڑھتے ہوئے روڈ ٹریفک حادثات کو کم کیا جا سکے۔انہوں نے بچوں سے حفظان صحت، متوازن خوراک ، روزانہ ورزش اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا بھی عہد لیا۔انہوں نے تمام بچوں کو ریسکیو سکائوٹ بننے پر مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر تمام ورکشاپ کے طلباء کو ریسکیو سکائوٹس کیلئے رجسٹرڈ کیا گیا جنہیںمزید ابتدائی طبی امداد کی لائف سیونگ سکلزاور فائر سیفٹی کے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی۔ورکشاپ میں بچوں کو روڈ سیفٹی کے طریقوں،حفظان صحت،ٹریفک قوانین کے بنیادی اصولوں، پانی کی اہمیت،توانائی اور پانی کا تحفظ،ماحول کی صفائی اور ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے متعلق تربیت دی گئی ۔اس ورکشاپ میں پنجاب ایمرجنسی سروس ہیڈکوارٹر ، ایمرجنسی سروسز اکیڈمی اور ڈسٹرکٹ لاہور کے سٹاف کے کل90بچوںکو اس ورکشاپ میںتربیت فراہم کی گئی۔اس موقع پر بچوں کو ٹریفک حادثات سے بچائو اورکم عمری میںڈرائیونگ کے نقصانات کی آگاہی کے متعلق ایک ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔قبل ازیں تمام طلباء نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ٹریننگ کی سرگرمیوں بشمول گہرے کنویں سے ریسکیو، فائرفائٹنگ ، بلندی سے ریسکیو، اربن سرچ اینڈ ریسکیواورواٹر ریسکیوکامشاہدہ بھی کیا۔ ورکشاپ کے آخر پر مس رقیہ بانو جاوید نے بچوں میں سرٹیفیکٹ اورسکول سیفٹی لٹریچرتقسیم کیا او ر انہیںریسکیو1122کے اعزازی ممبربننے پر سکائوٹ کیپ بھی پہنائی گئیں۔اس ورکشاپ میں ڈپٹی ڈائریکٹرہیومن ریسورس ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ فہیم احمد قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اعجاز احمد ورک، سیٹزن موبیلٹی اینڈ ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے اساتذہ اور بچوں نے بھی شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.