بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے 51ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں پروگرام تشکیل دینے کے لئے 11 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا

ہفتہ 10 نومبر 2018 23:51

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے 51ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے 51ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں پروگرام تشکیل دینے کے لئے 11 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری چیئرمین سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے ارکان میں سید قائم علی شاہ، سید خورشید احمد شاہ، نثار احمد کھوڑو، وقار مہدی، منظور حسین وسان، سینٹر اسلام الدین شیخ، حاجی انور خان مہر، سید ناصر حسین شاہ، سید اویس قادر شاہ، نعمان اسلام الدین شیخ اور اعجاز جاکھرانی شامل ہیں۔