یورپی فوج کی تجویز پرجاری تنازعے کے بعد فرانسیسی اور امریکی صدور کے مابین ملاقات

اتوار 11 نومبر 2018 20:00

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2018ء) یورپی فوج کی تجویز پرجاری تنازعے کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں رہمناؤں کے مابین ملاقات ہوئی ہے جس میں یورپ کو اپنے دفاع کے لیے زیادہ اخراجات کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں فرانسیسی صدر کی جانب سے امریکی، چینی اور روسی خطرے سے نمٹنے کے لیے یورپی فوج بنانے کی تجویز کو 'ہتک آمیز' قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کی تقریب کی سنچری مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کے لیے پیرس میں موجود ہیں۔ پہلی جنگ عظم کے خاتمے کی تقریب میں 70 ممالک کے نمائندے شریک ہو رہے ہیں۔