Live Updates

شیخ رشید کا چینیوں کی عمران خان بارے رائے کا انکشاف

بے شک حکمران جماعت ناراض ہوجائے، ایک بات بتانا چاہتا ہوں، کیمونسٹ پارٹی کی عمران خان کے بارے رائے بڑی مختلف تھی، کیمونسٹ پارٹی کی رائے تھی یہ مغرب کا جانبدار ہوگا، لیکن کیمونسٹ سکول میں تقریر کے بعد ماحول بدل گیا، پھرآخری وقت میں جوملنا تھا وہ طے ہوگیا۔وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا نجی ٹی وی کوانٹرویو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 نومبر 2018 22:29

شیخ رشید کا چینیوں کی عمران خان بارے رائے کا انکشاف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر 2018ء) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بے شک حکمران جماعت ناراض ہوجائے، ایک بات بتانا چاہتا ہوں، چین میں کیمونسٹ پارٹی کی عمران خان کے بارے رائے بڑی مختلف تھی، کیمونسٹ پارٹی کی رائے تھی یہ مغرب کا جانبدار ہوگا، لیکن کیمونسٹ سکول میں تقریر کے بعد ماحول بدل گیا، پھر آخری وقت میں جوملنا تھا وہ طے ہوگیا۔

انہوں نے نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بہت محنت کرتے ہیں ،عمران خان اتنی محنت کرتے ہیں کہ ہم نے کسی کواتنی محنت کرتے نہیں دیکھا۔عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان کادورہ چین بڑا کامیاب تھا۔انہوں نے ایک سوال ’چین کے دورے پر خاموش ہیں؟‘ کے جواب میں کہا کہ بے شک خاموشی چینیوں کی اپنی خواہش پر رکھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

چین پاکستان کوجوکچھ دے رہا تھا عمران خان کی خواہش پرچین نے ڈبل کردیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں ایک بات کہنا چاہتاہوں بے شک ہماری حکمران جماعت ناراض ہوجائے۔ کیمونسٹ پارٹی کے دورہنماؤں سے ملاہوں ، ان کی عمران خان کے بارے رائے بڑی مختلف تھی۔ مطلب ان کی رائے تھی یہ مغرب کا جانبدار ہوگا، یہ ہوگا فلاں ہوگا،اس طرح کی رائے تھی،لیکن عمران خان نے کیمونسٹ سکول میں جوتقریر کی اس سے ماحول بدل گیا۔ ہم سب بڑے متاثر تھے ، پھر آخری وقت میں جوملنا ملانا تھا وہ طے ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سوال پر کہا کہ یہ نہیں میں کہہ سکتا کہ ملک کا معاشی بحران ختم ہوگیا۔ دبئی سے بھی اچھی خبریں آئیں گی۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے آصف زرداری کے ساتھ بھی کھانا کھایا ہے، وہ بھنڈی کے علاوہ کچھ بھی نہیں کھاتے۔ وہ تھوڑی سی بھنڈی کھاتے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ دال چاول بھی کھاتے ہیں جس پر شیخ رشید نے کہا کہ دال چاول لکشمی سے بھی مل جاتے ہیں ، جیل میں بھی مل جاتے ہیں۔

تڑکا لگی ہوئی دال جیل میں ملتی ہے ۔اب توجیل بھی بڑی سٹینڈرڈ کی ہوگئی ہے۔ میں سوچتا ہوں کہ اے سی بھی لگا ہوا ہے۔ بیڈ بھی ہیں، واٹس ایپ بھی چل رہے ہیں، میڈیا مالکان سے بھی باتیں ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے این آرا وکی بھرپور کوشش کی لیکن این آراو نہیں ملے گا۔یہ لوگ آپ میں دولت کیلئے لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے نیا گروپ نئے چہرے نکلیں گے۔ مریم شاید عدالتوں سے نکل آئے توسیاست کرلے۔ بلاول بھٹو بھی اگر اپنے والد کی گرفت سے نکل آیا توسیاست کرے گا۔ میں دونوں پارٹیوں کا مستقبل نہیں دیکھ رہا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات