پی آئی اے دنیا کی بدترین ائیر لا ئن قرار

قومی ایئر لائن دنیا بھر میں کلاس 4کی کمپنی بن گئی، قطر ایئر ویز پہلے، لیفتھانسا دوسرے، تیسرے پر اتحاد ایئر لائنز نے عالمی درجہ بندی میں پوزیشن برقرار رکھی

پیر 12 نومبر 2018 17:29

پی آئی اے دنیا کی بدترین ائیر لا ئن قرار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2018ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی ای)عالمی درجہ بندی میں دنیا کی بدترین سروسز دینے والا ادارہ بن گیا اور عالمی سطح پر بدترین کمپنیوں میں سب سے آخر میں تیسرے نمبر پر آیا، جب کے عالمی رینکینگ میں پہلے نمبر پر قطرے ایئر ویز دوسرے پر لفتھانسا اور تیسرے نمبرپر اتحاد ایئر ویز دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں شامل ہوئے، تفصیلات کے مطابق شاندار ماضی کی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی ای) کبھی صفحہ اول کی عظیم کمپنی تھی جس نے دنیا کی کئی ایئر لائنز کو اؤورٹیک کرایا اور دنیا بھر میں اپنا سکہ جمانے والی امیریٹس کی بنیاد بھی رکھی، تین عشروں تک مسلسل کامیابیاں چھونے والی پی آئی اے اب عوام کیلئے سفید ہاتھی بن چکا ہے آج پی آئی اے کا شمار دنیا کی خراب ترین کمپنیوں میں ہو رہا ہے، اور اس وقت عالمی سطح پر پی آئی اے دنیا کی بدترین کمپنیوں میں3نمبر پر آگئی ہے، جس کا مطلب قومی ایئر لائن دنیا میں کلاس 4 کے کمپنی بن گئی ہے جو کہ دنیا بھر میں اپنے خدمات انتہائی نچلے درجے پر دینے کے مترادف ہے، دوسرے جانب عالمی درجہ بندی میں قطر ایئر ویز نے دنیا بھر میں اپنے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے اور دوسری نمبر پر لفتھانسا اور تیسرے نمبر پر اتحاد ایئر ویز نے عالمی سطح پر اپنا سکہ جمایا ہوا ہے۔


متعلقہ عنوان :