جامعہ کراچی،بیچلرآف فزیکل ایجوکیشن(بی پی ایڈ)سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان

پیر 12 نومبر 2018 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بیچلرآف فزیکل ایجوکیشن(بی پی ایڈ)سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن کی رضیہ بنت محمد حسن سیٹ نمبر14033 نے 960 نمبرز کے ساتھ پہلی ،اظہر شعیب ولد محمد شعیب سیٹ نمبر14003 نے 938 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ بسمینہ ظاہر بنت ظاہر شاہ سیٹ نمبر14021 نے 905 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 36 طلبہ شریک ہوئے،24 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 12 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 100.00 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :