پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،یورپی یونین سے تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں،ترقی ، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے باہمی مقاصد کو آگے بڑھائیںگے، پاکستان میں میڈیا کو بے مثال آزادی حاصل ہے،
حکومت آزادی اظہار کے بنیادی اور آئینی حق پر یقین رکھتی ہے اورآزاد اور ذمہ دار میڈیا کی ترقی کیلئے سہولیات فراہم کرتی رہے گی، حکومت "نیا پاکستان "کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس سے ملاقات میں گفتگو
پیر 12 نومبر 2018 23:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن کی تشکیل سے اطلاعات تک رسائی کاقانون نافذ ہو گیا ،انفارمیشن کمیشن کی تشکیل ایک تاریخی اقدام ہے،شفاف حکمرانی کیلئے اطلاعات تک رسائی ناگزیر ہے۔
وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت "نیا پاکستان "کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے ۔اصلاحاتی ایجنڈے کے ذریعے معیشت کی بہتری ، تعلیم ، صحت ، زراعت سمیت ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں میں بہتری کے اہداف حاصل کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نچلی سطح پر لوگوں کوسہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے مقامی حکومتوں کو با اختیار بنا رہی ہے ۔وزیر اطلاعات نے فلم اور ثقافت کے شعبے میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے فلم ساز پاکستان کے خوبصورت مناظر کی عکس بندی کریں۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کا فروغ اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اس مو قع پریورپی یونین کے پاکستان میں سفیر جین فرانکوئس نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط اقتصادی تعلقات ہیں،ہم باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔یورپی یونین کے سفیر نے کرپشن کے خاتمے،تعلیم، صحت اور سماجی و معاشی ترقی کے مقاصد کو ترجیح دینے پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سراہا۔مزید اہم خبریں
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.