میپکونے رواں مالی سال کے دوران مختلف استعدادکارکے 3895نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے

منگل 13 نومبر 2018 00:40

ملتان ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے، سسٹم اپ گریڈیشن کی توسیع اور نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی کے لئے رواں مالی سال 2018-19؁ء کے دوران مختلف استعدادکارکے 3895نئے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے ہیں جس سے میپکو سسٹم میں بجلی فراہم کرنے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی تعداد ایک لاکھ65ہزار92ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں 10KVAکی4، 15KVAکا ایک،25KVAکی2614،50KVAکی1147، 100KVAکی76، 200KVA کی36، 400KVA کی9اور 630KVAکی8ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیں ۔ جولائی تااکتوبر2018؁ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں466،ڈیرہ غازی خان سرکل میں 219،وہاڑی سرکل میں627، بہاولپور سرکل میں651، ساہیوال سرکل میں779، رحیم یار خان سرکل میں274، مظفرگڑھ سرکل میں145، بہاولنگر سرکل میں351اور خانیوال سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں383ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :