Live Updates

معذور افراد کی بحالی کے قومی ادارہ میں سی ٹی سکین مشین کا افتتاح، نیشنل ہلیتھ سروسز ریگولیشز اینڈ کوآرڈینیشن کے وفاقی وزیرعامر محمود کیانی نے افتتاح کیا

منگل 13 نومبر 2018 16:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) معذور افراد کی بحالی کے قومی ادارہ (این آئی آر ایم ) میں سی ٹی سکین مشین کا افتتاح کردیا گیا۔ منگل کو نیشنل ہلیتھ سروسز ریگولیشز اینڈ کوآرڈینیشن کے وفاقی وزیرعامر محمود کیانی نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزارت کے سینئر حکام اور ادارے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عامر محمود کیانی نے کہا کہ این آئی آر ایم کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کررہے ہیں، اسے بہترین ادارہ بنایا جائے گا تاکہ عوام اس سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکے۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت عوام کو تعلیم اور صحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو پورے ملک کے لئے ماڈل بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے ویژن کے مطابق عوام کو تعلیم و صحت کی جدید سہولیات کی فراہمی میں حکومت کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فضل مولا نے کہاکہ وفاقی وزیر اب تک 3 بار ہسپتال کا دورہ کرچکے ہیں اور ان کی ہدایت پر جدید سی ٹی سکین مشین نصب کر دی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے تمام مشینوں اور سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ہسپتال میں او ٹی سمیت مختلف شعبوں کے لئے جدید مشینیں خریدی جارہی ہیں۔ یہ ادارہ پورے ملک کے لئے مثال ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات