اسرائیل صہیونی ریاست ہے جو امریکی آشیرباد سے فلسطینیوں پر مظالم ڈھارہی ہے‘امیر العظیم
قادیانیوں کو اہم عہدوں پر فائزکرنا،توہین رسالتؐ کی مجرم آسیہ مسیح کی رہائی اور اسرائیل کے حق میں قرارداد کے پیچھے گہری سازش ہے‘امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب کاتقریب سے خطاب
منگل 13 نومبر 2018 19:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ دنیامیں قتل وغارت گری مسلمان نہیں بلکہ یہودونصاریٰ کررہے ہیں۔
جاپان میں ایٹمی حملوں سے لے کر عراق اور افغانستان میں پندرہ لاکھ افرادکولقمہ اجل بنادیا گیاہے۔فلسطین،برما،کشمیر،عراق،شام اور افغانستان سمیت کئی ممالک میں مسلمانوں کو گاجرمولی کی طرح کاٹااور انہیں موت کے گھاٹ اتاراجارہاہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت تمام امن کے علمبردارممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صہیونی قوتوں نے دنیا کاامن تہہ وبالاکرکے رکھ دیا ہے۔ مسلمان درحقیقت کفار کی سازشوں کااصل ہدف ہیں ان کامقابلہ کرنے کے لیے امت مسلمہ کواتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عاصمہ حدید کے موقف نے پوری قوم کو شدید تشویش میں مبتلاکردیا ہے، حکومت اس حوالے سے وضاحت پیش کرے۔آئین پاکستان سے انحراف کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام امن کا دین ہے جو پوری دنیا میں بھائی چارے کوفروغ دینے کی بات کرتاہے۔المیہ یہ ہے کہ دین اسلام کے خلاف سب سے زیادہ سازشیں کی جارہی ہیں۔امیر العظیم نے مزیدکہاکہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت میں قادیانیوں کواداروں میں اہم عہدوں پر فائزکرنا،توہین رسالتؐ کی مجرم آسیہ مسیح کو سرکاری پروٹوکول اور اب حکومتی رکن قومی اسمبلی کی طرف سے اسرائیل کی حمایت کابیان سامنے آنا محض اتفاق نہیں بلکہ اس کے پیچھے گہری سازش ہے۔پاکستان کے عوام حکمرانوں کی اس قسم کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.