شاہد آفریدی کی نئی اور ممکنہ پی ایس ایل ٹیم کا نام سامنے آگیا

بوم بوم آفریدی کراچی کنگز کے راستے جدا ہوگئے، مایہ ناز آل راونڈرز کی لاہور قلندرز میں شمولیت کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 13 نومبر 2018 18:56

شاہد آفریدی کی نئی اور ممکنہ پی ایس ایل ٹیم کا نام سامنے آگیا
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر 2018ء) شاہد آفریدی کی نئی اور ممکنہ پی ایس ایل ٹیم کا نام سامنے آگیا، بوم بوم آفریدی کراچی کنگز کے راستے جدا ہوگئے، مایہ ناز آل راونڈرز کی لاہور قلندرز میں شمولیت کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر اور پی ایس ایل فنچائز کراچی کنگز کے راستے جدا ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کے ٹی 10 کرکٹ لیگ کا حصہ بننے پر ان کی فرنچائز کراچی کنگز کی مینیجمنٹ ناخوش تھی۔ کراچی کنگز کی جانب سے دباو ڈالا جا رہا تھا کہ شاہد آفریدی ٹی 10 کرکٹ لیگ سے دستبردار ہو جائیں۔ تاہم شاہد آفریدی نے ٹی 10 کرکٹ لیگ سے دستبردار  ہونے سے انکار کر دیا۔ اسی تنازعے کے باعث شاہد آفریدی اور کراچی کنگز کے راستے جدا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کنگز سے راستے جدا ہونے کے باعث شاہد آفریدی 20 نومبر کو ہونے والے پی ایس ایل 4 کے ڈرافٹس کا حصہ بن گئے ہیں۔ یعنی پاکستان سپر لیگ 4 میں شاہد آفریدی کراچی کنگز کی بجائے کسی دوسری ٹیم کی جانب سے کھیلیں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ عین ممکن ہے کہ شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ 4 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔ ڈرافٹس کے مرحلے کے دوران لاہور قلندرز کو پہلی پک کی سہولت دی گئی ہے، جس کے باعث لاہور قلندرز کے حکام ڈرافٹس میں موجود کسی بھی کھلاڑی کو پک کر سکتے ہیں۔ اس لیے قوی امکان ہے کہ لاہور قلندرز ڈرافٹس کے عمل کے دوران شاہد آفریدی کو پک کر لے گی۔