1865ء کی امریکی خانہ جنگی میں حصہ لینے والے ایک فوجی کی پنشن آج بھی جاری ہوتی ہے
امین اکبر منگل 13 نومبر 2018 23:45
1865ء کی امریکی خانہ جنگی کو ڈیڑھ سو سال سے زیادہ گزر چکے ہیں لیکن اس میں حصہ لینے والے ایک فوجی کی پنشن آج بھی ادا کی جا رہی ہے۔
آئرین ٹریپلیٹ کو 1865 ء کو ختم ہونے والی امریکی خانہ جنگی میں حصہ لینے والے اپنے والد کی پنشن کے 73.13 ڈالر ہر ماہ ادا کیے جاتے ہیں۔ آئرین 1865ء کی خانہ جنگی سے مستفید ہونے والی آخری فرد ہیں۔ آئرین کو یونائیٹڈ سٹیٹس کوڈ کے ٹائٹل 38 کے تحت پنشن جاری کی جاتی ہے۔
(جاری ہے)
اگر آپ کو حیرت ہو رہی ہے کہ ایسا کیسے ممکن ہے تو آپ کو بتاتے چلیں کہ جس وقت امریکی خانہ جنگی کا اختتام ہوا اس وقت آئرین کے والد موزٹریپلیٹ کی عمر 18 سال تھی۔ انہوں نے آخری عمر میں اپنے سے 50 سال چھوٹی عمر کی خاتون ایلیڈا ہال سے شادی کر لی۔ 1930ء میں جب آئرین پیدا ہوئیں تو ان کےو الد کی عمر 83 سال تھی۔ یہی وجہ ہے کہ آئرین خانہ جنگی کے اختتام کے ڈیڑھ صدی بعد بھی اپنے والد کی پنشن وصول کر رہی ہیں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.