ہیکنگ میں ملوث مراکشی سفیرکو حاصل سفارتی ا ستثنا ختم کرنے کا امریکی عندیہ

بن عمر نے اقوام متحدہ کے عہدے دار اور قطر کے ایما پر ایک امریکی شہری کی نجی مراسلت ہیک کی تھیں،رپورٹ

بدھ 14 نومبر 2018 12:05

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) اقوام متحدہ میں امریکا کی بھارتی نژاد سفیر نِکّی ہیلی نے 2018ء کے اختتام پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کررکھا ہے لیکن اس سے قبل کیا وہ اقوام متحدہ کے ایک عہدے دار اور قطر کے ایما پر مبیّنہ طور پر ایک امریکی شہری کی نجی مراسلت کو ہیک کرنے والے مراکشی سفیر جمال بن عمر کو حاصل سفارتی ا ستثنا ختم کرسکیں گی اسرائیلی اخبار کے مطابق نِکّی ہیلی کے پاس کوئی نیا عہدہ سنبھالنے سے قبل اسرائیل نواز کمیونٹی کے مطالبے پر قطر کے تن خواہ دار ایجنٹ جمال بن عمر کو حاصل سفارتی استثنا ختم کرنے کا ایک موقع ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں امریکا کے مشن کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہم اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ جمال بن عمر پر کس استثنا اور مراعات کا اطلاق ہوتا ہے۔اس وقت تک تو مشن کے پاس اس سوال کا یہی جواب ہے۔