برطانیہ نے اسحاق ڈار کی حوالگی پر مشروط رضامندی ظاہر کر دی
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتا دیا
مقدس فاروق اعوان بدھ 14 نومبر 2018 12:18
(جاری ہے)
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار واپس آئیں گے تو ہی انہیں انصاف ملے گا.ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ برطانیہ کے ہوم ڈپارٹمنٹ نے سوالنامہ بھیجا ہے جو ہم نے نیب کو بھیج دیا ہے، اب نیب کو ان سوالوں کے جواب دینے ہیں.
انہوں نے بتایا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ ہوگیا ہے جس کے بعد ہی ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ سوالنامہ بھیجاگیا ہے. چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ٹھیک ہے اس معاملے پر ایک مہینے کا وقت تو لگ ہی جائے گا اور اب تو اسحاق ڈارکی بیماری کا معاملہ بھی نہیں ہے‘ انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کہتے ہیں جب مجھے انصاف ملے گا تب ہی واپس آﺅں گا. جسٹس اعجاز الاحسن نے اس موقع پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ لانگ ڈسٹنس انصاف تو نہیں مل سکتا نا؟. ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومتپاکستان نے سابق وزیرخزانہ کی واپسی کے لیے برطانیہ کو خط لکھ دیاہے. چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اسحاق ڈار کی بیماری کا ایشو کم ہے، وہ کہتے ہیں مجھے انصاف نہیں ملے گا، جب انصاف ملے گا پاکستان آوں گا، نہیں معلوم وہ کس قسم کا انصاف چاہتے ہیں تاہم عدالت جس کو چاہئے طلب کر سکتی ہے. عدالت نے کیس میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ تک کے لئے ملتوی کردی. واضح رہے اسحاق ڈار پاکستان میں ایک سے زائد مقدمات میں مطلوب ہیں اور ان کے خلاف پاناما لیکس کے تناظر میں نیب ریفرنس بھی دائر ہے جس میں وہ اشتہاری قرار دیے گئے ہیں.مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.