لیبیا سے متعلق ہونے والے مذاکرات سے ترکی باہر نکل گیا

لیبیا کے متحارب دھڑے اور عالمی رہنما اطالوی جزیرے سسلی پر دو روزہ مذاکرات کے لیے جمع

بدھ 14 نومبر 2018 12:58

سسلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) لیبیا سے متعلق ہونے والے مذاکرات سے ترکی باہر نکل گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے متحارب دھڑے اور عالمی رہنما گزشتہ روز سے اطالوی جزیرے سسلی پر دو روزہ مذاکرات کے لیے جمع ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد لیبیا میں امن اور استحکام لانے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

مذاکرات میں کوشش کی جا رہی ہے کہ اقوام متحدہ کے زیر نگرانی لیبیا میں 2019ء کے اوائل میں ایک نیشنل کانفرنس منعقد کرائی جائے تاکہ ملک میں انتخابات کی راہ ہموار ہو سکے۔

بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ لیبیا کی حکومت کے مخالف دھڑے کے سربراہ خلیفہ ہفتر اکثر ترکی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ حفتر کے مطابق ترکی اور قطر ان کے مخالفین اور شدت پسندوں کو عسکری تعاون فراہم کر رہے ہیں۔