ایل ای ڈیز اور ایس ایم ڈی لائٹس پر کافی سبسڈی دی جاتی ہے، مزید رعایتوں کے لئے مشاورت کی جا سکتی ہے، وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر

بدھ 14 نومبر 2018 18:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایل ای ڈیز اور ایس ایم ڈی لائٹس پر کافی سبسڈی دی جاتی ہے، مزید رعایتوں کے لئے مشاورت کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ ایل ای ڈیز اور ایس ایم ڈی لائٹس پر کافی سبسٹڈیز دی جاتی ہیں، ان کے پارٹس پر بھی خاطر خواہ ڈیوٹی نہیں ہے، سیلز ٹیکس 1990ء کی شیڈول کی جدول کے سیریل نمبر 15 کے تحت ایل ای ڈی اور ایس ایم ڈی لائٹس کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دستیاب ہے تاہم درآمد شدہ ایل ای ڈی اور ایس ایم ڈی پر ٹیکس چھوٹ کے لئے شرط یہ ہے کہ اشیاء کسٹمز جنرل آرڈر کے ذریعے نوٹیفائی کردہ مقامی طور پر تیار کردہ اشیاء کی فہرست میں شامل نہ ہوں، ایل ای ڈی، ایس ایم ڈی زیادہ تر چین سے لائی جاتی ہیں، ان پر ٹیکس میں پہلے ہی کافی رعایت ہے۔

ایل ای ڈیز پر ٹیکس اس شعبے کے افراد سے مشاورت کے بعد لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے مزید مشاورت کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :