Live Updates

حکومت کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے منی لانڈرنگ یا جعلی اکائونٹس میں ملوث عناصر کو معاف نہیں کرے گی،

حکومت ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے گی اور بیرون ملک بے نامی جائیدادیں بنانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 14 نومبر 2018 20:53

حکومت کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے منی لانڈرنگ یا جعلی اکائونٹس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسی بھی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے منی لانڈرنگ یا جعلی اکائونٹس میں ملوث عناصر کو معاف نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر عمل کریں گے تاکہ ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جا سکے، پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے گی اور بیرون ملک بے نامی جائیدادیں بنانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، جن لوگوں نے کارروائی سے بچنے کے لیے اپنی رقوم بیرون ممالک رکھوائی ہیں ایک معاہدے کے ذریعے اسے بھی واپس لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مختلف ممالک کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں تاکہ ریڈ وارنٹ کے ذریعے وہاں سے لوگوں کو واپس لایا جا سکے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، پی ٹی آئی کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز اور متحرک قیادت کے تحت تمام اداروں کو بہتر بنانے کے علاوہ نظام کو بھی کارگر بنانا چاہتی ہے تاکہ ملک آگے بڑھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات