جھوٹ بولنے پر ناک سکڑتی ہے۔ نئی تحقیق
امین اکبر بدھ 14 نومبر 2018 23:48
افسانوی کردار پینوکیو جب جھوٹ بولتا تھا تو اس کی ناک لمبی ہوجاتی تھی۔اس پر کئی فلمیں اور کارٹون بھی بن چکے ہیں۔ سپین کی یونیورسٹی آف غرناطہ کے سائنسدانوں نے حال ہی نام نہاد ”پینوکیو ایفیکٹ“ کی تحقیق کی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جھوٹ بولنے پر ناک لمبی نہیں ہوتی بلکہ ذرا سی سکڑ جاتی ہے۔
ڈاکٹر ایملیو گومز میلا اور ان کی ٹیم نے جھوٹ پکڑنے وال ایک نئی ڈیوائس بنائی ہے۔
(جاری ہے)
ڈاکٹر گومز نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب کوئی جھوٹ بولتا ہے کہ تو اسے تھوڑا سوچنا پڑتا ہے، جس سے ماتھے کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے لیکن اسی دوران تھوڑی بے چینی بھی ہوتی ہے، جس سے ناک کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے 60 طلباء کو تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی سے سکینگ کے دوران مختلف کام کرنے کا کہا۔ ان میں سے ایک کام اپنے والدین، پارٹنر یا دوست کو 3 سے 4 منٹ کی فون کال کرکے کوئی جھوٹ بولنے کا بھی تھا۔شریک طلباء کو کال کےد وران ہی خود سے جھوٹ گھڑنا پڑتا تھا۔ تھرمل امیجنگ کیمروں سے پتا چلا کہ اس دوران طلباء کے ماتھے کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور ان کی ناک کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی پر بنی اس ڈیوائس نے 80 فیصد تک درستی سے ماتھے اور ناک کے درجہ حرارت کی تبدیلی کو ریکارڈ کیا، اس طرح یہ ڈیوائس جھوٹ پکڑنے والی دوسری ڈیوائسز کی نسبت زیادہ بہتر قرار پاتی ہے۔ اس ڈیوائس کو دنیا کی سب سے زیادہ قابل بھروسہ جھوٹ پکڑنے والی ڈیوائس بھی کہاگیا ہے۔ جھوٹ پکڑنے والی مقبول ترین ٹیکنالوجی پولی گراف کے مقابلے میں اس کی درستی 10 فیصد زیادہ ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.