Live Updates

حکومت کی 100 روزہ کارکردگی، پی ٹی آئی کا حکومت کی کامیابیاں سامنے لانے کا فیصلہ

29 نومبر کو حکومت کی 100 روزہ کامیابیاں عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔ وزیر اعظم کے میڈیا ایڈوائزر افتخار درانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 15 نومبر 2018 11:20

حکومت کی 100 روزہ کارکردگی، پی ٹی آئی کا حکومت کی کامیابیاں سامنے لانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 نومبر 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نےعام انتخابات سے قبل اپنا سو روزہ پلان ترتیب دیا تھا جس پر اقتدار میں آنے کے فوراً بعد ہی عملدرآمد شروع کر دیا گیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے پہلے سو روز میں کئی عوام دوست منصوبوں کا اعلان کیا جس پر انہیں خوب پذیرائی بھی ملی تاہم اب پاکستان تحریک انصاف نے اپنی 100 روزہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کافیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو نئی حکومت کی کارکردگی کا علم ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے میڈیا ایڈوائزر افتخار درانی نے اعلان کیا کہ 29 نومبر 2018ء کو حکومت کی 100 روزہ کامیابیوں کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آئندہ اسمبلی سیشن سے سوالات کے جوابات کا سلسلہ شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کے حوالے سے کفایت شعاری کرتے ہوئے 14 کروڑ70لاکھ روپے بچا لئے گئے ۔

وزیر اعظم ہاؤس کے 200 ملازمین کو مختلف اداروں میں کھپا چکے ہیں۔ صرف دو لوگ وزیراعظم ہاؤس میں رکھا گیا ہے جبکہ دیگر ملازمین جلد دوسرے مرحلے میں منتقل ہو جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ذرائع ابلاغ کے تمام واجبات کو کلیئر کر دیا جائے گا۔ اگر کسی میڈیا ہاؤس سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے تو اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ۔ افتخار درانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ کے گھر کی سکیورٹی کو بلیو بُک کے مطابق بنانے اور وزیراعظم آفس میں ذاتی مہمانوں کی ریفریشمنٹ کے تمام اخراجات خود برداشت کئے جو ایک نئی مثال ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے ملتان میں انتظامی ڈھانچہ پلان کیا جارہا ہے ۔افتخار درانی نے کہا کہ وہ پاکستانی ہیں ، ان کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے پر پیش رفت جاری ہے ، اس حوالے سے سکیورٹی خدشات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات