(ن)لیگ نے شہباز شریف کے آئندہ اجلاس کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست سپیکر آفس میں جمع کرا دی

جمعرات 15 نومبر 2018 17:38

(ن)لیگ نے شہباز شریف کے آئندہ اجلاس کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے آئندہ اجلاس کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست سپیکر آفس میں جمع کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن )کی جانب سے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر اجراء سے متعلق درخواست اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے آفس میں جمع کرائی گئی۔ رخواست پر خواجہ آصف، شذا خواجہ اور مریم اورنگزیب کے دستخط موجود ہیں۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کے لئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں تا کہ وہ ایوان کی کارروائی میں شامل ہو سکیں۔