ٹرمپ کا انکار ، بھارت کی جنوبی افریقی صدر کو دعوت

جمعرات 15 نومبر 2018 23:08

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انکار کے بعد جنوبی افریقہ کے صدر کو بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکام کے مطابق اگلے سال ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب میں جنوبی افریقہ کے صدر راما فوسا مہمان خصوصی ہوں گے ، امریکی صدر کی تقریب میں شرکت سے معذرت کے بعد جنوبی افرقی صدر کو دعوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ ملکی مصروفیات کے باعث بھارت نہیں جا سکیں گے ، ان مصروفیات میں امریکی صدر کا اسٹیٹ ا?ف یونین خطاب بھی شامل ہے۔ایک سال قبل مودی نے ٹرمپ کو اپنے دورہ امریکہ کے دوران بھی بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔ مودی نے وائٹ ہاو?س میں ملاقات میں ان سے کہا تھا کہ میں ا?پ کو اور اہل خانہ کو ہند ا?نے کی دعوت دیتا ہوں او رمجھے امید ہے کہ ا?پ مجھے میزبانی کا شرف بخشیں گے۔واضح رہے بھارت ہر سال 26 جنوری کو بھارت اپنا یوم جمہوریہ مناتا ہے، 1947ئ میں ا?زادی کے بعد 26 جنوری 1950 کو بھارت نے اپنا نیا ا?ئین اپنایا تھا