سرگودھا پولیس میں کنسٹیبلان اورلیڈی کنسٹیبلان بھرتی کے لئے دوڑ سے غیر حاضر امیدواران دوبارہ موقع دے دیا گیا

جمعہ 16 نومبر 2018 12:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) سرگودھا پولیس میں کنسٹیبلان اورلیڈی کنسٹیبلان بھرتی کے لئے دوڑ سے غیر حاضر امیدواران دوبارہ موقع دے دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا پولیس میں جاری کنسٹیبلان اور لیڈی کنسٹیبلا ن بھرتی کے سلسلہ میں دوڑ کے مرحلہ میں غیر حاضر امیدواران کو دوبارہ شامل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

حکام نے پولیس کنسٹیبلان کی بھرتی کو مزید شفاف اور100فیصد میرٹ پر یقینی بنانے کے لئے آر پی او سرگودھا سید خرم علی کی نگرانی میں ریویوبورڈ تشکیل دیا گیا ہے ۔

جس کے تحت ایسے تمام امیدواران جو بھرتی کے سلسلہ میں قدچھاتی کی پیمائش میں اعتراض رکھتے ہوں اور دوبارہ قدچھاتی کی پیمائش کروانا چاہتے ہیں ایسے تمام امیدواران 17 نومبر کو ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سرگودہا اپنے اصل کاغذات کے ساتھ پیش ہونگے۔

متعلقہ عنوان :