قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی کارکردگی رپورٹ ایوان بالا میں پیش

جمعہ 16 نومبر 2018 14:20

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) ایوان بالا میں قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران کمیٹی کے چیئرمین کی طرف سے سینیٹر شمیم آفریدی نے مئی تا اکتوبر 2018ء تک کے عرصے کے لئے کمیٹی کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ سینیٹر ستارہ ایاز نے کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے بلوچستان کے ضلع زیارت میں صنوبر کے جنگلات اور پانی کے مسائل سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :