طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی اہلیہ نے اکیلے ہی شادی کا فوٹو شوٹ کروالیا

جاں بحق شخص کے اہل خانہ نے ائیرلائن کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 نومبر 2018 16:42

طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی اہلیہ نے اکیلے ہی شادی کا فوٹو ..
جکارتا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 نومبر 2018ء) : طیارہ حادثہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی اہلیہ نے اکیلے ہی فوٹو شوٹ کروالیا۔ تفصیلات کے مطابق لائن ائیر جیٹ طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونےوالوں میں انڈونیشیا کا ایک نوجوان بھی شامل تھا۔ انڈونیشن نوجوان کے اہل خانہ نے ائیر لائن کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ طیارے کو حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے نہیں بلکہ فلائٹ کنٹرول سسٹم میں خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔

انڈونیشن شخص پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر تھا جس کی شادی رواں ہفتے ہونی تھی۔ ہلاک شخص رائیو نندا کے والد نے امریکہ میں ہی ائیر لائن کے خلاف مقدمہ درج کروایا کیونکہ ائیر لائن کا مینوفیکرنگ ہیڈکوارٹر امریکہ میں ہی موجود تھا۔

(جاری ہے)

رائیو نندا کی 26 سالہ منگیتر انتان سیاری تب خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے شادی کا جوڑا زیب تن کیا اور اکیلے ہی شادی کا فوٹو شوٹ کروایا جس نے دنیا بھر میں کئی لوگوں کو آبدیدہ کر دیا۔

انتان نے بتایا کہ رائیو نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر میں واپس نہ آیا تو تم اکیلی ہی فوٹو شوٹ کروالینا ، لیکن ہمیں کیا علم تھا کہ رائیو کی بات اس طرح پوری ہو گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 29 اکتوبر کو جکارتا سے پرواز بھرنے کے 20 منٹ بعد ہی لائن ائیر جیٹ طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بوئنگ 737-MAX طیارے میں سوار 189 افراد ہلاک ہوئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس طیارہ حادثہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات موصول نہیں ہوئیں کہ دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ ایڈوانس ٹیکنالوجی کے حامل طیارے کو حادثہ کیسے پیش آیا اور اس کی کیا وجوہات تھیں۔اس حوالے سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ رواں ماہ سامنے آنے کا امکان ہے۔