ٹرک نے موٹر سائیکل سوارکو کچل دیا، موقع پر جاں بحق، ساتھی شدید زخمی

جمعہ 16 نومبر 2018 23:40

ٹرک نے موٹر سائیکل سوارکو کچل دیا، موقع پر جاں بحق، ساتھی شدید زخمی
گوجرانوالہ۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) موٹر سائیکل سوار کو ٹرک نے کچل دیا موقع پر جاں بحق ساتھی شدید زخمی پولیس تھانہ گکھڑ نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا واقعات کے مطابق محمد اقبال اپنے دوست محمد شفیق کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گوجرانوالہ جا رہا تھا کہ جامع مسجد حضرت پیر عبداللہ شاہ گکھڑ کے سامنے یوٹرن پر ایک سائیکل سوار سے ٹکرا کر سڑک پر گر گئے اسی دوران عقب سے آنے والے ٹرک نے محمد اقبال کو روند ڈالا جس سے محمد اقبال موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ محمد شفیق کو بھی شدید چوٹیں آئیں ریسکیو 1122عملہ نے زخمی کو ہسپتال ریفر کر دیا جبکہ محمد اقبال انصاری کی میت ورثاء کے حوالہ کر دی گئی پولیس تھانہ گکھڑ نے ٹرک ڈرائیور رضی خان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔