نیب لاہور میں انسداد بدعنوانی کے موضوع پرطلباء و طالبات کے مابین مقابلہ مصوری کا انعقاد
ہفتہ 17 نومبر 2018 18:20
(جاری ہے)
مقابلے میںفاتح قرار دیئے گئے طلباء کی۔ تفصیلات کے مطابق پرائمری سیکشن سے اویس تیموری پہلی، پنجاب سکول سے طیبہ قاسم کی دوسری اور احمد رضا نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سیکنڈری سطح کے طلباء میں پنجاب سکول سے شاہ میر نے پہلی ایم سی فیصل آباد سے طلحہ دائود نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول میانی سے حسنہ سحر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کالج ، یونیورسٹی سطح کے طلباء و طالبات میں پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ سدرہ عابد نے پہلی، پی سی بی کے عبیداللہ اعوان نے دوسری تاہم پاکستان انسٹی ٹیوٹ آ ف فیشن ڈیزائننگ کے طالبعلم سید محمد حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔نیب لاہور آگاہی و تدارک ونگ کیجانب سے عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے حوالے سے نومبر کے آغاز سے مختلف مقابلہ جات کا آغاز کیا جا چکا ہے جن میں تقریری، شاعری، ڈرامہ، موسیقی اور مضمون نویسی کے مقابلے شامل ہیں۔نیب لاہور حکام کیجانب سے 9دسمبر انسداد بدعنوانی کے عالمی یوم کے طور پر تمام فاتح طلبہ و طالبات کو کیش پرائز اور تعریفی اسناد سے نوازا جائیگا۔آخر میںصدارت کے فرائض انجام دینے والی جیوری ممبران کا کہنا تھا کہ طلباء کے مابین انسداد بدعنوانی کے موضوع پر ایسی کاوشوں سے یہ حوصلہ پیدا ہوتا ہے کہ ہماری نئی نسل کرپشن و بدعنوانی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہونے کیلئے تیار ہو رہی ہے اور انکے معصوم ذہن بدعنوانی کی لعنت کے خلاف پختگی کی عظیم مثال قائم کرنے جارہے ہیں۔ مستقبل میں ملک کی باگ دوڑ نئی نسل نے سنبھالنی ہے جبکہ جیوری ممبران نے نیب لاہور کی نئی نسل کو کرپشن کے خلاف تربیت اورآگاہی و تدارک کے عنوان پر اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہا ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.