چیف جسٹس ثاقب نثار کا پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ ، مختلف شعبوں کا جائزہ

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:36

چیف جسٹس ثاقب نثار کا پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور وہاں مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، فاضل چیف جسٹس کو آگاہ کیا گیا کہ بچوں کے جگر کی پیوند کاری کا دسمبر کے آخری ہفتے میں آغاز ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

پی کے ایل آئی کے چیف ایگزیکٹو نے فاضل چیف جسٹس کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی بعد ازاں فاضل چیف جسٹس نے یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر نے فاضل چیف جسٹس کا استقبال کیا جبکہ محکمہ صحت کے حکام بھی اس موقع پر ہسپتال میں موجود تھے۔