Live Updates

ترجمان وزیراعظم نے دورہ متحدہ عرب امارات کی تصدیق کردی

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر کل متحدہ عرب امارات جائیں گے، کئی اہم معاہدے طے پانے کا امکان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 نومبر 2018 20:19

ترجمان وزیراعظم نے دورہ متحدہ عرب امارات کی تصدیق کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2018ء) ترجمان وزیراعظم نے دورہ متحدہ عرب امارات کی تصدیق کردی، وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر کل متحدہ عرب امارات جائیں گے، کئی اہم معاہدے طے پانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر کل اتوار کو متحدہ عرب امارات جائیں گے۔ وزیراعظم کو دورے کی دعوت ابوظہبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شیخ محمد زید بن سلطان النہیان نے دی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم، توانائی اور تجارت سے متعلق ان کے مشیر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سمیت اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے بھی ملاقات کریں گے۔

جبکہ متحدہ عرب امارات کے مختصر دورے کے فوری بعد وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دورے پر بھی جائیں گے۔ جبکہ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کچھ روز قبل ہی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کرکے آئے تھے۔ اس دوران کے دوران کئی دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان مالی معاونت سمیت دیگر کئی معاملات طے پائے تھے۔ اب وزیراعظم عمران خان نے معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے دوبارہ متحدہ عرب امارات جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات