ترکی کی شمالی شام میں امریکی اتحادیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

خطے میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجووں کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے،ترک آپریشنل کنٹرول روم

اتوار 18 نومبر 2018 11:10

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) ترکی نے ایک بار پھرشمالی شام میں امریکا کے وفادار جنگجوئوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ خطے میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجووں کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترکی کے آپریشنل کنٹرول روم نے عندیہ دیا کہ وہ خطے میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجووں کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

ضرورت پڑنے پر ترکی شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ادھر شام میں انسانی حقوق کیلیے کام کرنے والے ادارے آبزر ویٹری نے کہا کہ اسدی فوج نے تلول الصفا نامی علاقے کوداعش کے جنگوئوں سے آزاد کرالیا ہے۔ یہ علاقہ دمشق مضافات مین السویداء گورنری میں واقع ہے۔آبزرویٹری کے مطابق داعش کے جنگجووں کے وہاں سے انخلاء کے بعد شامی فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ وہاں پر داعش کے جنگجوئوں کی تعداد 700 بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :