Live Updates

پولیس کی ابتک کی تفتیش سے مطمئن ہیں ،لیکن سندھ حکومت ، محکمہ صحت اور فوڈ اتھارٹی کے لوگوں سے مایوس ہیں،جاں بحق بچوں کے والد اور نانا

سندھ فوڈ اتھارتی نے کھانے کے تمام نمونے لئے تھے ، اب کہتے ہیںٹھیک سے نمونے نہیں ملے ،لاہور کی رپورٹ کیا آئی اس کو منظرعام پر لایاجائے، میڈیا سے گفتگو

اتوار 18 نومبر 2018 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کے والد اور نانا نے سندھ حکومت ، محکمہ صحت اور فوڈ اتھارٹی سے مایوس ہوکرکہاہے کہ فوڈ اتھارٹی نے کھانوں کے تمام نمونے لئے اب کہتے ہیں نمونے صحیح نہیں ملے ۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پارک اور ریسٹورنٹ سے مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے ہلاک بچوں احمد اور محمد کے والد احسان اور نانا محمد فاروق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پولیس کی ابتک کی تفتیش سے مطمئن ہیں ،لیکن سندھ حکومت ، محکمہ صحت اور فوڈ اتھارٹی کے لوگوں سے مایوس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کاابتک واقعہ پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا،سندھ فوڈ اتھارتی نے کھانے کے تمام نمونے لئے تھے ، اب کہتے ہیں ہمیں ٹھیک سے نمونے نہیں ملے ۔

(جاری ہے)

لاہور کی رپورٹ کیا آئی اس کو منظرعام پر لایاجائے ۔بچوں کے نانا نے کہاکہ نواسے عمران خان کے فین تھے،عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ لگایا، ان سے بہتری کی امید ہے۔انھوں نے وزیراعظم سے شفاف تحقیقات کی اپیل کی۔بچوں کے والد محمد احسان نے سوال کیا وزیر صحت کہاں ہیں وہ اس معاملے کی تحقیقات کرائیں،پولیس نے ان کے گھر اور ریسٹورنٹ سے تمام نمونے لئے ہیں ،بچے کا پوسٹ مارٹم کرانے پر اس لئے رضامند ہوئے کہ سچ سامنے آئے ، تمام چیزیں کرنے کے باوجود اصل رپورٹ کیا ہے کچھ نہیں پتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات