حاجی عبدالوہاب کی رحلت پوری انسانیت کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، آفاق احمد

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) عالمی مبلغ حاجی عبدالوہاب صاحب کی رحلت پوری انسانیت کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔حاجی صاحب کی زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی۔حاجی عبدالوہاب صاحب نے اکابر کی روایات کو طویل مدت تک زندہ رکھا۔حاجی صاحب امت کے اتحاد و یکجہتی کا استعارہ تھے۔ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں کیا جا سکے گا۔

امت حاجی صاحب کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعاوں کا اہتمام کرے۔ان خیالات کا اظہار مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب صاحب کی رحلت پر اپنے تعزیتی بیان میں کیا-انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالوہاب صاحب کی رحلت پوری انسانیت کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہی-ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں کیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

چیئر مین آفاق احمد نے مزید کہا کہ حاجی عبدالوہاب صاحب امت کے اتحاد و یکجہتی کا استعارہ تھے -ان کی پوری زندگی دین کی دعوت تھی-انہوں نے اکابر کی روایات اور محنت کو جس طرح زندہ رکھا وہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے۔حاجی عبدالوہاب صاحب کی رحلت بہت بڑا سانحہ ہے لیکن قوم صبر و تحمل کا مظاہرہ اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا عزم کری-چیئر مین آفاق احمد نے بالخصوص مہاجر قوم اور پوری امت سے بالعموم حاجی صاحب اور دیگر تمام مسافران آخرت کے درجات کی بلندی کے لیے دعاوں کی اپیل کی۔#

متعلقہ عنوان :