عالمی نمبر ایک مارک سیلبی کو شکست، رونی اوسولیوان اور جڈ ٹرمپ ناردرن آئرلینڈ اوپن سنوکر ٹورنامنٹ فائنل میں پہنچ گئے

اتوار 18 نومبر 2018 22:10

بلفاسٹ۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) رونی اوسولیوان اور جڈ ٹرمپ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ناردرن آئرلینڈ اوپن سنوکر ٹورنامنٹ فائنل میں پہنچ گئے، عالمی نمبر ایک مارک سیلبی سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

آئرلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے سیمی فائنلز میں رونی اوسولیوان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارک سیلبی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد6-5 فریمز سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، دونوں کیوئسٹس کے درمیان مقابلہ 5-5 سے برابر تھا تاہم آخری اور فیصلہ کن فریم میں سولیوان نے 70-68 سے کامیابی حاصل کر کے میدان مار لیا، دوسرے سیمی فائنل میں جڈ ٹرمپ نے ایڈن کو 6-3 فریمز سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :